9 اکتوبر 2026 - 00:46
حالیہ جنگوں میں پولیس فورسز کی کارکردگی زیادہ نمایاں ہوئیں، رہبرانقلاب اسلامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف نے "ہفتۂ نیروئے انتظامی (ہفتۂ پولیس)" کے موقع پر ایک پیغام میں فرمایا: فراجا (پولیس) کی مختلف سطحوں پر ـ بلند ترین سطحوں سے لے کر نچلی سطوح تک ـ کو نشانہ بنانے پر مجرم امریکی ـ صہیونی دشمن کی  توجہ اور اصرار نے اس ادارے کی اہمیت کو پہلے سے بڑھ کر آشکار کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (حفظہ اللہ) ہفتۂ نیروئے انتظامی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا؛ جس کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

امن و سلامتی اللہ کی اہم ترین نعمتوں میں سے ہے اور عزیز ایران کے مختلف مقامات پر ـ بڑے شہروں سے لے کر دیہاتوں اور محلات کی چھوٹی سے چھوٹی آبادیوں تک، پہاڑوں کے مشکل موسمی حالات اور متنوع آب و ہوا میں؛ سرحدوں کی سخت پہرے داری سے لے کر سمندروں تک، میدانوں اور جنگلات سے لے کر ملک کے مرکزی مقامات تک، ـ امن کا قیام فراجا کی فداکار اور محنت کش افواج کی بہادری اور شجاعت کی مرہونِ منت ہے جو ملک کی سلامتی کے مضبوط ستونوں میں سے ایک ہے۔

یہ سلامتی معاشرے میں مختلف سماجی، اخلاقی اور عوامی سکون کے جہتیں فراہم کرتی ہے اور ایسی قیمتی خدمت کو ـ جہاد فی سبیل اللہ کے علاوہ، ـ ایک مضبوط سماجی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ حالیہ برسوں میں امن و سلامتی کی فراہمی کے لئے فراجا کا نمایاں کردار مختلف سطحوں پر، ـ کمانڈ اور اسٹاف کی سطحوں سے لے کر تھانوں اور چوکیوں تک، ـ زیادہ اجاگر ہؤا ہے اور اس کردار کی نشانیاں دوسری اور تیسری مسلط کردہ جنگوں میں زیادہ آشکار ہوئیں۔

فراجا کی مختلف سطحوں پر ـ بلند ترین سطحوں سے لے کر نچلی سطوح تک ـ کو نشانہ بنانے پر مجرم امریکی ـ صہیونی دشمن کی  توجہ اور اصرار نے اس ادارے کی اہمیت کو پہلے سے بڑھ کر آشکار کر دیا۔

لیکن یہ لاحاصل کوشش اور معاشرے کے نظام اور امن و سلامتی ارکان پر خبیثانہ حملے، ـ جو تاریخ میں بے مثال ہیں ـ اس کا باعث نہیں بنیں کہ فراجا کی بہادر افواج اپنی ذمہ داری سے ذرہ برابر بھی پیچھے ہٹیں اور انہوں نے حتیٰ کہ سڑکوں پر حاضر ہوکر اور گاڑیوں میں بیٹھ کر بھی وہی کردار ادا کیا اور فرائض سرانجام دیئے جو وہ اپنے اسٹیشنوں اور مراکز میں ادا کیا کرتے تھے۔

اسی لئے ایران کی مظلوم اور مضبوط و طاقتور قوم ملک کی سلامتی کے خدمت گاروں کی بلا توقّف محنت اور کوششوں کی قدردان ہے اور اس کے بدلے فراجا کی افواج، جو فوج اور سپاہ کی طرح معاشرے کی تہہوں سے اٹھتی ہیں، اپنے اعتماد ساز رویئے سے اس قابل قدر ادارے پر عوامی اعتماد میں اضافہ کر سکتی ہیں۔

ممکن ہے کہ اکثر اوقات امن و امان کے محافظوں کی محنت اور قربانیاں بعض عام افراد کی نظر میں معمولی سی نظر آئیں اور یہی مظلومیت اور گمنامی ہے جو ان کے اجر کو اللہ کی بارگاہ میں بڑھا دیتی ہے۔

امن و سلامتی کی محافظ افواج کو مختلف انسانی، ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر پہلوؤں سے ہمہ جہت طور پر مضبوط کرنا، خصوصاً ٹیکنالوجیز کی ترقی، بشمول ڈیٹا کے تجزیئے میں مصنوعی ذہانت کا با مقصد استعمال، فراجا کی ذمہ داریوں کا معیار بڑھا دیتا ہے اور انہیں آسان بنانے میں اہم کردار رکھتا ہے۔

فراجا کے اعلیٰ مرتبہ شہداء کے لئے اللہ کی بارگاہ میں درجات کی بلندی اور اللہ کی خوشنودی کی التجا کے ساتھ اور تمام خاندانوں اور عملے، سپاہیوں اور بہادر و غیور افواج، خصوصاً فراجا کے بہادر، انتھک اور ذہین کمانڈروں اور ان کی مجاہدتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے؛ امید کرتا ہوں کہ ہمارے سرور [حضرت مہددی] عجّل اللہ تعالیٰ فَرَجَہُ الشریف کی دعا سے، اسلامی ایران کی سلامتی، طافت اور عزت بلند کرنے میں پہلے سے بڑھ کر کامیاب و کامران ہوں گے۔

سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای

مورخہ 8 اکتوبر 2026ع‍

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha